22کروڑ عوام اور ملک کا کوئی والی وارث نہیں ،مولانا حافظ حمداللہ
کوئٹہ (پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنمائ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے احکامات پر چلنے والی حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی مشکل بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ، 22کروڑ عوام اور ملک کا کوئی والی وارٹ نہیں ، ساڑھے 3سال سے ملک پر عمران اینڈ کمپنی کی صورت میں عذاب مسلط ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم بجلی کی قیمت میں اضافے کومسترد کرتی ہے یہ اضافہ آئی ایم ایف کے احکاماتپرہورہاہے ، ملک پرعمران اینڈ کمپنی کی حکومت نہیں ہے بلکہ آئی ایم ایف کی
حکومت ہے ، عمران خان نے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی جھولی میں گروی رکھ دی ، عمران نیازی وزیراعظم نہیں آئی ایمایف کا،،منشی ،، ہے آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ، 22کروڑ عوام اورملک کاکوئی والی وارث نہیںساڑھے تین سال سے ملک پرعمران اینڈ کمپنی کی صورت میں عذاب مسلط ہے پی ڈی ایم عدم اعتماد کی تحریک اور لانگ مارچ کے ذریعے قوم کو اس عذاب سے نجات دلائے گی۔ مولانا حافظ حمداللہ نے صحافی اور معروف اینکرپرسنارشاد بھٹی کی اہلیہ کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے۔
[…] قوم کو بے وقوف بنانے کا دور گزرچکاہے،مولانا حافظ حمداللہ […]