اسلام آباد ہائیکورٹ: شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر 16 فروری کیلئے نوٹس جاری

1 205

اسلام آباد ہائیکورٹ: شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر 16 فروری کیلئے نوٹس جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 فروری بروز جمعرات کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مختصر سماعت کی اور فریقین کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] شیخ رشید کا صدر عارف علوی سے بڑا مطالبہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.