ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراھیم کا اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عبدالسلام کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

0 172

ضلع چمن (خ ن)ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراھیم نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عبدالسلام کے ہمراہ گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر چمن نے پانچ سال کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرکیا۔جبکہ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالماک،ایرایا کوارڈنیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ابرہیم بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ صفائی کے بہترین انتظامات برقرار رکھنے اور ہیلتھ کیئر سسٹم کی احسن کارکردگی کے ذریعے غریب عوام کی ہر ممکن مدد کی جائے کیونکہ جان علاج معالجہ کی سہولیات ہر فرد کا بینادی حق ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے متعلق ملنے والے سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ کارکردگی کو بہتر بنانے غیرحاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو حاضر کرنے اور اسی طرح کے بہترین خدمات کو برقرار رکھا جائے جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کی تاکید کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.