ترقی یافتہ قوموں کیساتھ چلنا ہے تو بچوں کو بہتر تعلیم دینا ہو گی ،منیر احمد کاکڑ
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا اگر ہم ترقی یافتہ قوموں کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہوگی اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا اور بچوں کو تعلیم کے حصول میں محنت اور دل جمی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہوگی تاکہ ہمارے بچے نقل کرنے جیسے ناسور سے بچ سکیں جو ہمارے بچوں کے ذہنوں کو دیمک کی طرح لگ چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ڈیرا مراد جمالی اور گورنمنٹ اسپیشل سکول ڈیرہ مراد جمالی کے دورے کے موقع پر منتظمین اور سپرنٹینڈنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرینڈنٹ امتحانی سینٹرز نے نقل کی روک تھام اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام تر صورتحال سے آگاہی دی اور کہا کہ حکومت بلوچستان اور بورڈ آف ایجوکیشن کی جانب سے جو ہدایت دی گئی ہیں اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا نقل کی روک تھام کے لیے جو ذمہ داریاں آپ پر عائد کی گئی ہیں انہیں خلوص دل ایمانداری کے ساتھ ادا کریں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹر میں آنے کی اجازت نہ دی جائے اور نقل دینے میں مددگار کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آنے والی نئی نسل کو نقل جیسے ناسور سے ہٹا کر انہیں ذہنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی طرف راغب کرنا ہوگا اس کے لئے عملی طور پر جدوجہد کرنا ہو گی