ہوا کے دروازے ( گوادر)پر آسمان کے چاک ہونے کی فریاد

0 54

گوادر کتاب میلے میں شرکت و شمولیت اختیار کرنے کے لئے خوبصورت و توانا سفر کی خصوصی روداد و تجزیہ آپ سے شئیر کریں گے لیکن پہلے گوادر کتاب میلے کے افتتاحی تقریب میں شرکت و گفتگو کی تفصیلات پیش خدمت ہیں کہ ہوا کے دروازے پر آسمان کے چاک ہونے کی فریاد یعنی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث معاشرتی و سماجی ترقی کے بجائے افراتفری کی نشاندھی خوبصورت و حسین انداز میں پیش کیا گیا اہل گوادر و مکران کے کتابوں سے استفادہ حاصل کرنے،
بلکہ کتابوں سے
عشق و محبت قابل قدر ہیں لیکن💓❤️ کتابوں کے اندر سے عقل و خرد کا سامان مہیا کرکے شعور اور آگاہی و احساس دردمندی کا ادراک و کمال منزل مقصود تک پہنچنے کا راستہ ہموار کرنا اہل گوادر کا فیصلہ ہے گوادر میں ہمارے ساتھ ہمارے نوجوانی کے دوست ،
محب اللہ خان کاکڑ اور میرے منچلے صاحب زادے
وقاص احمد خان کوئٹہ سے ہمراہ ہیں، جبکہ گوادر میں ہمارے میزبان
ہر دلعزیز شخصیت و پیارے دوست جناب بخت محمد کاکڑ صاحب ہیں ـ بہت خوب صورت اور دلچسپ صورتحال سے آپ کو تفصلا آگاہ کرتے ہیں
موسمیاتی تبدیلیاں ایک عفریت بن کر سامنے آنے والا چیلنج و سوال درپیش ہیں جس پر آر سی ڈی سی کے زیر اہتمام گوادر کتاب میلے میں خصوصی مباحث اور تبادلہ خیال ممکن بنایا گیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.