تین و فا قی وزرا ء کے کالعدم تنظیم سے روا بط ہیں ان سے استعفی لیا جا ئے ، بلاول بھٹو
پی ٹی آ ئی کو انتخا بات جتوا نے کے لیئے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی گئی،جعلی اکا ؤ نٹ کیس کو راولپنڈی شفٹ کرنا خلاف قانون ہے، اپوزیشن کے خلاف بولنے والے وزیراعظم ،مودی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولتے، چیئرمین نیب اپنے افسران کے خلاف ایکشن لیں ورنہ ہم ایکشن لیں گے، مشرف کے بنائے گئے ادارے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، اس کی ہم مذمت کرتے ہیں، آغا سراج درانی کی گرفتاری سندھ اسمبلی پر حملہ ہے ، ان کے گھر والوں کو یرغمال بناکر بدتمیزی کی گئی، چیئرمین نیب نے اس واقعے پر کوئی ایکشن نہیں لیا، نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا، اگر کسی فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنادیں یہ سیاسی انجینیرنگ کا کام ہوگا ، پیپلزپارٹی نظریاتی پارٹی ہے، ہم اٹھارویں ترمیم، جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے،حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لیں