کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینرمولاناخورشیداحمد،مولاناعبدالولی

0 261
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینرمولاناخورشیداحمد،مولاناعبدالولی،حافظ مسعوداحمد،مولاناجمال الدین حقانی،حاجی بشیراحمد،مولانامحمدایوب ایوبی،حاجی قاسم خان خلجی،چوہدری محمدعاطف، میرسرفراز شاہوانی اورعبدالواسع سحرنے کہاہے کہ ہماری جنگ نظام کے خلاف ہے،یوم خواتین کے موقع پرشعائراسلام کامذاق اڑایاگیاریاست مدینہ کے نام نہادعلمبردارکیوں خاموش ہیں ہندوؤں کی توہین کرنے والے صوبائی وزیرفیاض الحسن سے معذرت کے باوجوداستعفیٰ لیاجاتاہے لیکن انبیاء کی توہین کے مرتکب وفاقی وزیرفیصل واوڈاسے کوئی نہیں پوچھتاکیایہ ریاست مدینہ کا تصور ہے،افغان امن مذاکرات خوش آئندہے طالبان کی قربانیوں کی بدولت پوری دنیاان کے سامنے جھگ گئی،اب پوری دنیامیں اسلام کابول بالا ہوگا ، عوام اسلامی انقلاب کے لئے کمربستہ ہوجائیں عدل وانصاف صرف شریعت کانظام دے سکتاہے،ان خیالات کااظہارنہوں نے مختلف یونٹوں کے انتخابی اجلاسوں اوراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمزیدسات یونٹوں کے انتخابات مکمل کئے گئے جس کے مطابقکلی حسین آبادسریاب یونٹ کے امیرمولوی عبدالباقی،جنرل سیکرٹری صوفی رسول بخش، کلی سردہ مولاناعبیداللہ سندھی یونٹ کے امیرمولاناعطاء اللہ،جنرل سیکرٹری مفتی نیازمحمد،محمودآبادیونٹ کے امیرمولوی نصیب اللہ،جنرل سیکرٹری مولوی عبدالغفار،بکرامنڈی سلمان فارسی یونٹ کے امیرحافظ عبداللہ جان ملاخیل،جنرل سیکرٹری مولوی سعیداحمد،اخترآباد2علامہ خالدمحمودسومرویونٹ کے امیرمولوی غلام سرور،جنرل سیکرٹری مولوی فتح محمد،اخترآبادیونٹ3کے امیرمولوی محمدعیسی ،جنرل سیکرٹری مولوی موسی کلیم اورمغل آبادیونٹ کے امیرحافظ فضل محمد،جنرل سیکرٹری مولوی حیات اللہ منتخب ہوئے۔مقررین نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں کومبارکباددیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ دستورکے مطابق جماعتی سرگرمیاں جاری رکھیں اورقائدجمعیت کاپیغام گھرگھرپہنچائیں۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.