پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

0 178

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ صوبائی وزراعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اجلاس کا مقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج کے اثرات سیقوم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ترجیحات طے ہوں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.