کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، عوام نماز کے دوران خصوصی دعائیں کریں ، چیئر مین سینٹ
اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، عوام نماز کے دوران خصوصی دعائیں کریں ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے کہاکہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ۔چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ جمعہ کا بابرکت دن ہے سب کو رب کائنات کے سامنے سربسجود ہو کر دعا مانگی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عوام سے اپیل کی کہ کوشش کریں کہ گھروں تک محدود رہیں، رش والے مقامات پر نہ جائیں۔چیئر مین سینٹ نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں،انہوں نے اپیل کی کہ سربسجود ہوکر دعا کریں اور استغفار پڑھیں۔
[…] آباد (ویب ڈیسک)چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقہ لورالائی کے […]
[…] آباد(ویب ڈیسک) چیئر مین سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر فیصل […]
[…] آباد (ویب ڈیسک) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی […]