تفتان میں 14روزہ قرنطینہ مدت پوری کرنیوالے 1828 زائرین کو 55بسوں میں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا، تر جمان حکو مت بلو چستان

0 179

کوئٹہ( این این آئی)تفتان میں 14روزہ قرنطینہ مدت پوری کرنے والے 1828 زائرین کو 55بسوں میں انکے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق ایران سے داخل ہونے والے 1828 افراد 14 روزہ قرنطینہ مدت پورا کرنے کے بعد پاکستان ہائوس سے سکریننگ و کلیرنس کے بعد ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دئیے گئے 55 بسوں پر مشتمل ذائرین کا کاروان اپنے منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہے لیاقت شاہوانی کے مطابق 414 افراد کا تعلق بلوچستان جبکہ دیگر ملک کے مختلف صوبوں سے ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو زائرین کی فہرست و تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ پروٹوکول کیمطابق مسافروں کی مکمل نگرانی صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.