محکمہ صحت نے سول ہسپتال کوئٹہ کے وی آئی پی کمروں سمیت تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے 20 کمرے خالی کرنے کی ہدایت کردی

0 129

کوئٹہ( این این آئی)محکمہ صحت نے سول ہسپتال کوئٹہ کے وی آئی پی کمروں سمیت تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لئے 20 کمرے خالی کرنے کی ہدایت کردی محکمہ صحت زرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے ایم ایس کو ہدایت کی گئی ہے وہ ہسپتالوں میں 20 کمرے خالی کریں تاکہ ان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو رکھا جا سکے ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اگر ہسپتال میں کمرے موجود نہ ہوں تو وارڈ خالی کردی جائے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی شخص کی کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں اور ممالک کا سفر کیا اور ان میں بخار سمیت دیگر علامات ہیں کو او پی ڈی کے بجائے خصوصی وارڈ میں معائنے کے لئے بھیجا جائے جبکہ ہسپتال انتظامیہ 20 بینر اور 50 اشارے مریضوں کی رہنمائی کے لئے واضح کریں کسی بھی مریض میں کورونا کی علامات کی صورت ڈی جی آفس کو مطلع کیا جائے جبکہ ہسپتالوں میں این 95 بھی فراہم کئے جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.