وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ ملک عادل خان نے دوہزارسے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا

0 191

کچلاک : وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ اورتحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ملک عادل خان بازئی کا کروناوائرس سے متاثرہ دوہزارسے زائد خاندانوں میں اشیاء خوردونوش کی تقسیم کیں اس موقع پر تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں کے حوالے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کروناوائرس ایک عالمی وباہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیاکو اپنی لپیٹ میں لیا ہواہے ،دنیا کی معاشی طورپر طاقتورممالک بھی مشکلات سے دوچارہیں ،ایسے حالات میں پاکستان جیسے ترقی پذیرملک پر اس اثرات ہوسکتے ہیں لیکن اس وقت مرکزی اورصوبائی حکومتیں نہ صرف کرونا وائرس کی روک تھام کے خلاف جدوجہدکررہی ہیں بلکہ ملک بھرمیں لاک ڈائون سے متاثرہ مزدوراوردھاڑی دارطبقے کے افراد کی کفالت اورانھیں گھر پر مفت راشن کی فراہمی کے لئے بھی تگ ودوکررہے ہیں ،اس وقت صوبائی حکومت اوروخصوصاوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان وزیراعظم عمران خان اورصوبائی وزراء کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ،انھوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف کروناوائرس کے لڑ رہی ہے،تودوسری طرف صوبے کے غریب اورنادارخاندانوں کی کفالت اورلاک ڈائون کی باعث بیروزگاری سے متاثرین سے بھی غافل نہیں ،انھوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے صوبہ بھرکے غریب اورنادارمستحق خاندانوں کے لئے راشن اورنقدی کی شکل میں پیکجزتیارکئے ہیں ،جنھیں صوبائی وزراء اورمختلف کمیٹیوں کے توسط سے تقسیم کیاجائیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.