حقداروں اور مستحقین تک راشن کا پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر کوہلو

0 165

کوہلو : حقداروں اور مستحقین تک راشن کا پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جلد کوہلو میں راشن کا تقسیم عمل شروع کیا جائے گا کسی غریب و مستحق کا حق تلفی ہونے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار کرتے ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے فوڈ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوہلو کے مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کے سینٹرز بنائے جائیں گے غریب، مستحق، دیہاڑی دار افراد کو ان کے دہلیز پر راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو نے راشن تقسیم کرنے والوں تمام ٹیموں کا حلف دیا تمام ٹیموں کے سربراہ اور اہلکار اللہ تعالی کو حاضر و ناظر جان کر ان تمام مستحق افراد اور حقدار گھرانوں میں راشن فراہم کریں جو مستحق ہوں تمام لوگ کسی کے سفارش پر راشن تقسیم نہیں کریں گے اور اپنے فرائض میں غفلت نہیں برتیں گے اور اس مشکل وقت میں اپنے قومی فریضہ کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل، رسالدار میجر شیر محمد مری، تحصیلدار کوہلو عبدالصمد مری، تحصیلدار ماوند وڈیرہ شاہنواز مری، تحصیلدار گرسنی میر علی مرتضیٰ مری، رسالدار مولویداد زرکون، رسالدار جعفر خان، رسالدار ظریف خان اور دفعدار علی خان موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.