یہ وقت انسان کی خدمت کرنے کا ہے، ہمایوں سعید
کراچی: معروف اداکارہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ یہ وقت انسان کی خدمت کرنے کا وقت ہے۔ اداکارہمایوں سعید نے ایک انٹریو میں کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہے، یہ وقت ایسا ہے جب ہم انسانوں کی مدد کریں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب، نسل یا فرقہ سے ہو، یہ وقت بھوکے کو کھانا کھلانے کا ہے، بجائے یہ سوچنے کہ ہمیں اِس کی نہیں بلکہ اس کی مدد کریں۔ہمایوںنے کہا کہ وہ ہرفلاحی تنظیم کے ساتھ کام کرتے ہیں، جہاں انہیں لگ رہا ہوں کہ پیسہ اس فلاحی تنظیم کے زریعے صحیح جگہ جارہا ہو وہ بغیرکچھ جانے اس تنظیم کے ساتھ کام کرنے لگ جاتے ہیں چاہے وہ فلاحی تنظیم چھوٹی ہو یا بڑی۔
[…] (ڈٰیلی صحافت ویب ڈیسک) اداکار ہمایوں سعید نے کہاکہ انہیں اپنے کیریئر میں اداکارہ میرا کے ساتھ […]