ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5374 ہوگئی، 93 افراد جاں بحق

0 2

اسلام آبا د : ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 374 ہوگئی اور 93 افراد جاں بحق ہوگئے۔وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 233 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 336 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔اس طرح ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 5 ہزار 374 ہوگئی جب کہ کورونا وائرس کے ایک ہزار 95 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 65 ہزار 114 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے جب کہ 44 کی حالت تشویش ناک ہے۔حکام کے مطابق پنجاب میں 2594، سندھ 1411، بلوچستان 230، خیبر پختونخوا میں 744، آزاد کشمیر 40، اسلام آباد میں 131 اور گلگت بلتستان میں 224 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.