ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے دو سالہ بچہ شہید، 4 افراد زخمی ،آئی ایس پی آر

1 172

راولپنڈی : بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیاہے، بھارتی گولہ باری کے باعث دو سالہ بچہ شہید ہوگیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی فورسزنے ایل او سی پر سیز فائر کی متعدد خلاف ورزیاں کیں ہیں،بھارتی فوج نے ایل او سی کے دودنیال ، چری کوٹ ، رکھ چکری سیکٹر پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی گولہ باری کے باعث دودنیال سیکٹر میں دو سالہ محمد حسیب شہید ہوا ہے جبکہ بروہ ،چری کوٹ اور دیگرعلاقوں میں معمر خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو علاج کے لئے طبی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں پربھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آئی ایس پی آرنے عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.