افطاری سے قبل پورا شہر جام ہوکر رہ جاتا ہے، محمدحنیفیاءحنفی

0 197

چمن (کاشف حیدری ) رمضان المبارک کیلئے شہر کے تمام چوکوں کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کرکے ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں ،افطاری سے قبل پورا شہر جام ہوکر رہ جاتا ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی چمن رمضان المبارک کیلئے شہر کے تمام چوکوں کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کرکے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں ،افطاری سے قبل پورا شہر جام ہوکر

رہ جاتا ہے محمدحنیفیاءحنفی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام نظریاتی تحصیل چمن کی امیر حاجی فیض اللہ جنرل سیکرٹری مولوی احمدخان پریس سیکرٹری محمدحنیفیاءحنفی حافظ عتیق اللہ عبدالولی سالار قاری عبداللہ مولوی محمدولی حاجی محمدانور حاجی عبدالمالک عبدالباری سالار محمدیونس ارمانی ملک عنایت اللہ ملاحبیب اللہ مسافر امین اللہ کاکوزئی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان

میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کیلئے شہر کے تمام چوکوں کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کیاجائے خصوصاً مال روڈ تاج روڈ بوغرہ روڈ ٹرنیچ روڈ سمیت دیگر اہم جنکشن پر افطاری کے وقت شہر کی آبادی گھروں کی طرف امڈ آتی ہے تو ان اہم چوکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک پولیس اور پلان نہ ہونے کے باعث روزہ دار گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک میں پھنس کر اپنے اہلخانہ کے ساتھ بروقت افطار کرنے سے محروم ہوجاتے ہیں اکثر روڈں پر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کھولنے

کی خدمت سر انجام دیتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پورے مہینے کے لیے منظم ٹریفک پلان تیار کرکے جہاں ضرورت ہو وہاں ٹریفک پولیس کا بندوست کیاجائے اس سلسلے میں عوام الناس کی بھی ذمہ داری ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.