1500 ٹن سے زیادہ کچرا اٹھایا گیا
1500 ٹن سے زیادہ کچرا اٹھایا گیا
مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں متعلقہ انتظامیہ نے رمضان مبارک کے پہلے دس دنوں کے دوران میں مسجد حرام اور اس کے صحنوں سے 1500 ٹن سے زیادہ کچرا اور بچی کھچی اشیا کو اٹھایا۔ ان میں پلاسٹک کی تھیلیاں ، کارٹن اور روزے داروں کے افطار کی بچی ہوئی اشیا شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں تطہیر
اور غالیچوں کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر جابر بن احمد الودعانی نے بتایاکہ مسجد حرام سے اٹھائے جانے والے تمام کچرے اور اشیا کو مثالی طریقے سے ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ پہلے انہیں خصوصی گاڑیوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ ان کا وزن کیا جاتا ہے اور پھر انہیں مکہ مکرمہ سکریٹریٹ کے زیر انتظام کچرا کنڈی پہنچایا جاتا ہے۔الودعانی کے مطابق ان تمام کوششوں اور خدمات کا مقصد حرم مکی میں موجود افراد کو صاف فضا اور ماحول فراہم کرنا ہے۔ یہ تمام کارروائی حرمین شریفین کے امور کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایات پر انجام دی جاتی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام اس عمل کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔