عمران خان (ن)لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لینگے‘ پرویز الٰہی
لاہور( ویب ڈیسک)تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے وزارت اعلی کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے پرامید ہیں، عمران خان (ن)لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلی بن کر آپ کے لئے بہت کام کرنے ہیں، ہم کامیابی کے لئے پر امید ہیں، علیم اور حمزہ کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے؟۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے
پر نامزد امیدوار پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزرا ءاور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت اور ارکان اسمبلی سے رابطوں بارے مشاورت کی گئی۔اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارے نامزد امید وار برائے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی انشا اللہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، تحریک انصاف کے یرغمال ارکان بھی وقت آنے پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، عوام کا ردعمل سامنے آنے کے بعد
(ن)لیگ کا ٹکٹ آئندہ الیکشن میں اپنی کشش کھو چکا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب میں (ن)لیگ کی ہارس ٹریڈنگ کا عدلیہ کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔سبطین خان نے کہا کہ انشا اللہ (ن)لیگ کے جھوٹے دعوﺅں کا پول الیکشن کے روز کھل جائے گا، عمران خان کے حق میں عوامی ردعمل دیکھ کر منحرف ارکان کی آنکھیں کھل چکی ہیں، منحرف ارکان اب نقصان کا سودا نہیں کریں گے۔
[…] وزیراعلی کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا، پرویز الٰہی […]