اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان

0 40

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیمز میں تعداد بڑھانے کے لیے قیمتی انعامات اعلان کردیا۔پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔اعلان کے مطابق ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائےگی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، کے ذریعے آن لائن شرکت کی جا سکے گی۔شائقین کرکٹ کو میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرنا ہوگا، اور وہ قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے، جو بھی شخص انعام کا حقدار قرار پائے گا اس کا اعلان میچ اننگز کی بریک کے دوران کیا جائےگا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے ٹکٹ آن لائن بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی دستیاب ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.