بولان جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یعقوب کھوسہ اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ

0 367

بولان جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یعقوب کھوسہ اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان کی حالیہ خالی مشتہر آسامیوں میں ضلع کچھی کی خالی آسامیوں کی تعداد مشتہر شدہ آسامیوں سے حقیقت کے برعکس ہیںاور آٹے میں نمک کے برابر ہیںدرجنوں خالی آسامیوں کو شو نہیں کیا گیا جن پر عارضی طور پر ٹرانسفرکرکے انہیں انہیں ملی بھگت سے فل شوکیا گیا ہے جو یہاں کے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کے نوجوانوں کے حقوق سلب کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنا دیا جائیگاماضی میں بھی ضلع کے متعدد آسامیاں جنہیں شو نہیں کیا گیا ان پر بھرتیاں عمل میں لائی گئیںلیکن اس بار بھی محکمہ تعلیم ضلع کچھی میں ملی بھگت کے ساتھ بیروزگار نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے جسکی شدید مذمت کرتے ہیںایک طرف تو موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے کرکے نہیںتھکتی تو دوسری جانب محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی کا راگ الاپ کرنوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے جمیعت علماء اسلام ضلع کچھی کے نوجوانوں کے حقوق سلب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتی جمیعت بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ ہر فورم پر انکے حقوق کیلئے کردار ادا کریگی اور اس بارے میں بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس بلا کر اپنا لائحہ عمل طے کرینگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.