کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریجوں کے ساتھ ڈاکٹر حضرات کا رویہ درست نہیں ہے اور وہ صحیح معنوں میں اپنے فرائض منصبی کو ادا کرنے سے قاصر ہیں آئے روز سرکاری ہسپتالوں سے غریب مریضوں کے ساتھ ایسے شکایات موصول ہوتے جارہے ہیں کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے غریب شہریوں غریب مریجوں کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا پالیسیاں قابل مذمت ہے اور ایسے واقعات پر کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اتحاد کالونی کرانی سے پارٹی کے کارکن عثمان خان بڑیچ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کرتے کیا اس موقع پر ادریس پرکانی ملک محمد حسن مینگل ، نیاز محمد حسنی موجود تھے۔ وفد میں شامل پارٹی کے ممبر عثمان بریث نے پارٹی کے مرکزی قائدین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز وہ اپنے والد صاحب جوکہ شدید بیمار تھے علاج کے سلسلے میں صوبائی سنڈیمن ہسپتال لے گئے تو صبح سے لے کر شام تک ڈاکٹرز انھیں ذہنی کیفیت اور ٹارچر کبھی اس وارڈ اور کبھی اس وارڈ میں شفٹ کرنے کا کہتے رہے اور جب پارٹی کے ممبرعثمان بڑیچ میڈیسن وارڈ میں موجود ڈاکٹر حضرات سے اپنے والد کی بیماری کے حوالے سے پوچھنے لگے تو ڈاکٹر حضرات یک دم مشتعل ہوکر غیر اخلاقی و نامناسب الفاظ استعمال کرنے لگے اور انھیں ہراساںکرنے کی کوشش کی گئی اور ایسے تاثر دے رہے تھے کہ یہ ان کی ذاتی نجی ہسپتال ہے اور انہوں نے ہسپتال کو یرغمال بنا کر اپنے من مانیاں کرتے ہیں ایسے واقعات کا رونما ہونا روز کا معمول بن چکا ہے اور غریب مریض سخت مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت وقت ایسے ڈاکٹروں کی غیر اخلاقی و نامناسب رویہ کا نوٹس نہیں لیتے ہیں اور بے بس نظر آتے ہیں بی این پی یہاں کے عوام کا ذمہ دار پارلیمانی سیاسی تنظیمی حوالے سے بڑی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے یہاں کے مریضوں کے ساتھ ڈاکٹر حضرات کی ناروا سلوک پالیسی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگی اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے سرکاری ہسپتالوں میں آئے روز ڈاکٹرز حضرات کے ہاتھوں مریضوں کے ساتھ ایسے پیش ہونے والے واقعات کا نوٹس لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں ورنہ بی این پی سیاسی اور جمہوری انداز میں بھر پور احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور اپنے عوام کو ایسے ناروا پالیسیوں کے سامنے کسی بھی صورت میں تن و تنہا نہیں چھوڑیگی۔