مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، سرچ آپریشن کی آڑ میںمزید 2 کشمیری شہید

0 117

سری نگر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے،دونوں نوجوانوں کو شوپیاں کے علاقے ستی پورہ میں شہید کیا گیا،کٹھ پتلی انتظامیہ نے عوامی ردعمل کے خوف سے علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ستی پورہ میں بھارتی فوج کی 34 راشٹریہ رائفل، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل سروس گروپ کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے اہلکاروں نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے عوامی ردعمل کے خوف سے علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے 13 افراد کو شہید کیا، 182 افراد کو گرفتار اور 132 کو حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.