بہاولپور، پسند کی شادی جرم بن گئی، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،2 زخمی

0 184

بہاولپور پنجاب کے شہر بہاولپور میں پسند کی شادی کی رنجش پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، خاتون سمیت3 افراد نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کی۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں پسند کی شادی کی رنجش پر لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کے گھر پر فائرنگ کر دی جس کے نیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دلہا کا والد، بھائی، بھابھی اورماموں شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون سمیت3 افراد نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کی، 3افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، ایک نے اسپتال میں دم توڑا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال سے بتایا جاتا ہے، فائرنگ کرنے والوں کا تعلق لڑکی کے خاندان سے ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.