فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کا مظاہرہ پھر شروع ، فرانس کے مختلف شہروں میں یلوجیکٹ کے حامی سڑکو پر نکل آئے

0 149

پیرس فرانس کے مختلف شہروں میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ پھر شروع اور ایک بار پھر فرانس کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر یلوجیکٹ کے حامی مظاہروں کے لئے نکل آئے ۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کرنے والے جو پچھلے ہفتے یلوجیکٹ تحریک کے آغاز کے بعد سے سب سے کم تعداد میں فرانس کی سڑکوں پر نکلے تھے اب ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں – فرانس کے مختلف شہروں منجملہ پیرس ، لیون ، نانت ، مون پلیہ، بوردو اور اسٹراسبرگ میں مظاہروں کی کال دی گئی ہے – فرانس کی ثقافتی اور اکیڈمک شخصیات کی جانب سے یلوجیکٹ تحریک کی حمایت میں خط جاری کئے جانے کے ایک دن بعد بہت سے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اب اس کے بعد فرانسیسی صدر کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی اسٹریٹیجی میں تبدیلی کا مشاہدہ کیا جائے گا – فرانس میں یلوجیکٹ تحریک گذشتہ نومبر کے وسط سے جاری ہے- مظاہرین فرانس کے صدر میکرون کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں –

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.