لندن،ریسلر سلور کنگ مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

0 52

لندن سابق عالمی چیمپیئن اور مشہور ریسلر سلور کنگ لندن میں ایک مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔ سلور کنگ میکسیکو میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام سیزر بیرن تھا ۔ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا تھا ۔لوچا لبر ریسلنگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے سلور کنگ کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ان کی موت پر تعزیتی پیغام دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ لوچا لبر ریسلنگ میں مقابلے کے دوران ریسلر رنگین لباس پہنتے اور چہرے پر ماسک چڑھاتے ہیں ۔ برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سلور کنگ لندن کے علاقے کیمڈن میں میچ کے دوران گرے ۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مقابلے کا انعقاد کرنے والے رانڈ ہاس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ سانحہ شو کے دوران پیش آیا۔ تاہم مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا ۔ سلور کنگ نے سنہ 1997سنہ 2000کے درمیان رسلنگ کے عالمی مقابلوں میں شرکت کی اور سنہ 1998کے عالمی مقابلے کے فاتح رہے ۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹیمنمٹ نے ایک بیان میں 51سالہ سلور کنگ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ بیان میں سلور کنگ کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت بھی کی گئی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.