صوبائی حکومت نے کرونا کی وجہ سے صوبے میں عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا :صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی

0 162

کوئٹہ:۔ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کرونا کی وجہ سے صوبے میں عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا تاکہ کاروبار سے منسلک لوگ مخصوص اوقات میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ایس او پیز کے اندر رہتے ہوئے کاروبار کر سکیں لیکن مارکیٹوں میں عوامی رش اور حکومتی ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام اور کاروبار سے منسلک افراد کو خود کرونا کے پھیلاؤ کو روکنا چاہیے اور مارکیٹوں میں عوام کے رش سے اجتناب کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ حکومت کو عوام کا احساس ہے مگر عوام کو بھی احساس کرنا ہوگا کیونکہ کرونا کا مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے عوام پر گھروں سے نکلنے پر جزوی پابندی ہے انہوں نے کہا کہ اس وباء سے صوبے کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور اگر عوام کی رویہ میں تبدیلی نہ آئی تو اس کی شرح ناقابل یقین سطح پر پہنچ جائے گی جس سے ہماری معیشت مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ جائے گا لہذا تاجروں کو مارکیٹوں میں عوام کی حفاظت کی خاطر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔صوبا ئی وزیر نے عوام کو تہنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں کیونکہ عوام اس مرض کا شکار ہو سکتے ہیں۔کرونا کی تباہکاریوں کو کم کرنے کے لیے حکومتی ایس او پی پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔ایسے اقدامات خالصتاً عوام کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.