برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر

0 140

برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر

 

یہ تو علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا شکوہ ہے جبکہ عام پاکستانی کا شکوہ کچھ اس طرح ہے
تمام مراعاتیں سہولتیں فائدے زورآوروں کے لئے ہیں
تمام تکلیفیں مصیبتیں پریشانیاں غریبوں ہی کے لئے ہیں
آج کل وطن عزیز پاکستان میں ہر وقت برق بیچارے غریبوں پر ہی گر رہی ہے اور یہ غریب کئی طرح کے مصائب کا سامنا کررہے ہیں پاکستان میں ہر طرح کے مشکلات دشواریاں غریب ہی کے حصے میں آتی ہیں آپ آئے روز دیکھتے ہونگے کہ روزمرہ کی زندگی میں غریبوں کو کس طرح کے مشکلات سے گزرنا پڑتا غریبوں کے ساتھ نا انصافی ملک میں ہر جگہ ہر موڑ ہر ادارے میں ہورہی ہے آج میں صرف ایک شعبے میں ہونے والی نا انصافی کی ایک جھلک قارئین کی نذر کرتا ہوں
موٹر وے پولیس یا NHMP نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس
اس ادارے کا قیام پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا سڑک لاہور اسلام آباد موٹر وے کی تعمیر کے بعد 1997میں عمل میں لایا گیا جس طرح لاہور اسلام آباد موٹر وے کی تکمیل پاکستان کی ترقی کا ایک سنہری دور کا آغاز سمجھا گیا عین اسی طرح موٹر وے پولیس کا قیام پاکستانیوں کے لئے ایک قیمتی تحفہ ثابت ہونے لگا تھا موٹر وے سڑک اور موٹر وے پولیس دونوں کو پاکستانی قوم حکومت کی جانب سے ایک گراں قدر تحفہ سمجھ کر بہت خوش ہوئے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کا معیار بہت ہی اعلیٰ رہا ٹریفک کے قوانین پر عملدرآمد گئی ہو یا پھر ایمرجنسی ریسکیو آپریشن اخلاق کردار شرافت دیانت داری سچائی محنت لگن اپنے پیشے سے مخلصی میرٹ کی مثال موٹر وے پولیس کے بغیر نامکمل سمجھا جانے لگا ایمانداری سچائی خوش اخلاقی فوری ایکشن ان اوصاف کی بدولت موٹر وے پولیس عوام کی آنکھوں کا تارا بن گیا تھا لوگ موٹر وے پولیس سے بے انتہا محبت کرنے لگے
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کسی کو معاف نہیں کرتے تھے یہ ادارہ ایک عرصے تک مثالی رہا اندرون وہ بیرون ممالک لوگ موٹر وے پولیس کی ایمانداری اور خدمات کی مثالیں دینے لگے اور عالمی طور پر بھی موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا کیونکہ قوم نے دیکھا کہ موٹر وے پولیس نے ریسکیو آپریشن یا کوئی ایمرجنسی موٹر وے پولیس نے فوری رسپانس دے کر ثابت کیا حالات چاہے کچھ بھی ہوں کتنا بھی دباؤ پریشر کو خاطر لائے بغیر وہ اپنا کام احسن طریقے سے انجام دیتے رہے وہ اپنے فرائض سے ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہیں ہوئے انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا کون ہے کتنا با اثر اور طاقتور کیوں نہ موٹر وے پولیس کی سزا جرمانے سے نہیں بچ سکتا ہے انھوں وزراء بیوروکریٹ ٹیکنوکریٹ غرض کہ کوئی بھی پیر فقیر ہو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پر کسی کو بھی معاف نہیں کیا موٹر وے پولیس کا اندرون بیرون ملک ایک امیج بن گیا تھا موٹر وے پولیس کی کارکردگی سے لوگ بہت ہی خوش تھے کیونکہ لوگ دیکھ رہے تھے کہ موٹر وے پولیس نے ثابت کردیا قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ہے موٹر وے پولیس نے دیکھایا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے لیکن
مجھے انتہائی افسوس کہ ساتھ آج یہاں پر لکھنا پڑ رہا ہے موٹر وے پولیس اپنی یہ روایت قائم رکھنے میں بری طرح سے ناکام ہوگئی کالی بھیڑوں نے اس صاف ستھرے ادارے کو بھی نہیں بخشا ہے دنیا بھر میں ہماری نیک نامی کا باعث بننے والے اس ادارے میں بھی داخل ہوکر بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اکثر لوگ خاص کر ڈرائیور حضرات کے پاس موٹر وے پولیس کے خلاف شکایتوں کے انبار ہیں گزشتہ دو ماہ کے دوران مجھے استا محمد بلوچستان سے متعدد بار کراچی جانا ہوا تو میرا بیشتر سفر لاڑکانہ جام شورو ہائی وے اور ایم 9 پر ہی ہوا اس دوران میں نے دیکھا نیشنل ہائی وے پر ہو یا پھر موٹر وے پر پولیس والے جگہ جگہ ہیوی ویکل ٹرک ٹرالر مذدا وین چھوٹی کار گاڑیوں کو روکے ہوئے تھے ظاہر ہے ان گاڑیوں کو روکنے کی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہی ہوگئی انھوں نے کہیں نا کہیں کسی صورت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہوگی میں نے اس دوران کوشش کی کہ مجھے کوئی بڑی اور قیمتی گاڑی والا نظر آئے لیکن نہیں آیا جس کو پولیس نے روکا ہوا ہو گزشتہ روز میں نے سیہون لاڑکانہ روٹ پر سن کے قریب موٹر وے پولیس کے درمیان ایک ویگو گاڑی کو دیکھا تو خوش ہوا کہ میرا سوچ اندازہ غلط ہوا موٹر وے پولیس والے اب بھی کسی کو بھی معاف نہیں کرتے جس کا ثبوت یہ گاڑی ہے تو میں نے ان کے قریب جا کر اپنی گاڑی روکی ایک سپاہی دوڑتا ہوا میرے پاس آیا روکنے کی وجہ دریافت کی تو میں نے کہا کہ اس گاڑی کا چالان کیا ہے کیا تو سپاہی نے کہا نہیں نہیں یہ تو ہمارے صاحب کے دوست ہیں جو یہاں سے گزررہے تھے صاحب کو دیکھ کر ملنے کے لئے روک گئے میرا سوچ خوش فہمی غلط ثابت ہوگیا
اب یہاں پر ایک سوال بنتا ہے کہ کیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی صرف چھوٹی گاڑیوں والے کرتے ہیں یا پھر ٹرک ٹرالر مذدا والے کرتے ہیں جبکہ بڑی گاڑیاں جن میں فورچونر پراڈو ان جیسی بڑی گاڑیوں والے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کرتے ہیں ؟میرے خیال میں اس سوال کا جواب نفی میں ہی ہونا چاہئے کیونکہ ہم سے کئی افراد نے ان بڑی گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی بار دیکھا ہے جن میں اور سپیڈ نگ غلط اور ٹریکنگ فینسی نمبر پلیٹ غلط ڈرائیورنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے
ہاں اگر نہیں دیکھا تو ان کو جرمانہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھا سزا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا
حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لئے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانوں کی شرح میں کئی گنا اضافہ کرکے مطمئن ہو گیا کہ بھاری جرمانوں کی بدولت لوگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں گے لیکن میں سمجھتا ہوں اس سے کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑا ہے یہ سلسلہ اسی طرح جاری ہے جو آج سے دو چار سال پہلے تھا بلکہ اب اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ موٹر وے پولیس کو بیس سال پہلے والا موٹر وے پولیس بنانے کے لئے ادارے میں موجود چند کالی بھیڑیں جو بد نامی کے باعث بن رہے ان کو فارغ کرکے فرض شناس آفیسران کی تعیناتی کی جائے نیز اورلوڈنگ کو روکنے کے لئے بھاری جرمانوں کی بجائے ٹیکنیکل طریقے سے انھیں روکنے کی کوشش کی جائے اور لوڈنگ پر وزن کے ساتھ جرمانے کی شرح میں ہر کواٹر ٹن کے ساتھ جرمانہ کی شرح بڑھائی جائے بلٹی دیکھ کر فاصلے کے حساب سے جرمانہ ہونا چاہئے
موٹر ویز ہوں یا ہائی ویز ان پر چلنے والی تمام گاڑیوں کا رجسٹریشن اور ڈرائیونگ لائسنس کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہے جو پولیس کے پاس موجود رہتا ہے جب پہلی بار کوئی گاڑی والا اور لوڈنگ کرنے کا مرتکب ہوتا ہے تو پولیس جرمانہ کرنے کے ساتھ وارننگ دے دوبار بھی تو ڈبل جرمانے کے ساتھ لاسٹ وارننگ دے جائے تیسری بار جرمانے کے ساتھ گاڑی کو بندکرنے ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی جیسے اقدامات کئے جائیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کہ کوئی اور لوڈنگ کرنے کا مرتکب ہو مجھے یاد ہے آج سے دس پندرہ سال قبل ہمارے یہاں استا محمد سے گندم کراچی کے لئے ٹرک والے گاڑی لوڈ کرتے تھے تو ان کا مطالبہ ہوتا تھا کہ وزن زیادہ ڈالیں کیونکہ موٹر وے پولیس والے جرمانہ تو کرتے ہیں پھر کیوں نہ ہم اپنی مرضی کا وزن لے جائیں اس طرح ڈیدھ گنا زیادہ وزن کے ساتھ پانچ چھ سو کلومیٹر تک روڈ کا ستیاناس کر دیتے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.