ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر کے تمام دفاتر میں ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

0 194

۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر کے تمام دفاتر میں ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ماسک کے بغیر افراد کا ڈپٹی کمشنر آفس سمیت تمام دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی تمام سرکاری ملازمین بھی ماسک پہننے کے پابند ہونگے جبکہ عوام کی جانب سے کورونا وائرس کے متعلق غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے مارکیٹس اور بازاروں میں ماسک کے استعمال کیلئے سختی سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ہمیں عوام کا تحفظ عزیز ہے کسی بھی صورت چند افراد کی لاپرواہی کا خمیازہ پوری عوام کو بھگتنے نہیں دیں گے کورونا وائرس کا علاج تاحال دریافت نہیں ہو سکا مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم اپنی جانیں بچا سکتے ہیں جس کے لئے تمام تر اقدامات پر عملدرآمد کر ا رہے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ ماسک سینیٹائزر کے استعمال کو ضروری بنائیں تاکہ وہ مہلک موذی وائرس سے محفوظ رہ سکیں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ایک قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں اور ماسک کے استعمال کو ضروری بنائیں تاکہ ہم سب اپنی زندگیوں کو محفوظ رکھ سکیں ضلعی انتظامیہ عوام کی جان کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا کاروباری اور تجارتی افراد کو بھی چاہیے کہ وہ لاک ڈاؤن میں حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ہم سب کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں زیادہ سے زیادہ احتیاط ہی اس موذی وائرس سے بچاؤ کا اہم اور بنیادی طریقہ ہے احتیاط علاج سے بہتر ہے اسی لئے ہم سب کو چاہیے کہ ہم احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.