مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی بربریت تھم نہ سکی،نام نہاد سرچ آپریشن میں مزید 4کشمیری شہید

0 161

سرینگر: بھارتی حکومت کی ایما پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے،بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا،دنیا سے اپنے ظلم کی داستان چھپانے کیلئے علاقے کی موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بھی منقطع کر دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی جبر کا بازار گرم کردیا۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی گئی جب کہ علاقے میں حالات کی معلومات کشمیر سمیت دنیا بھر کے مختلف علاقوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے موبائل فون اور انٹر نیٹ کی سہولت معطل کردی ہے۔بھارتی فوج نے نیپورہ اور لالن میں 2،2 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جب کہ نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کو طاقت سے روکنے کے لیے فوجی اہلکاروں، نیم فوجی دستوں اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.