ملکہ برطانیہ کی تلوار سے کیک کاٹنے میں ناکامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

1 296

لندن (اویب ڈیسک)برطانیہ کی شاہی خاندان کی موجودہ سربراہ ملکہ الزبتھ کی غیر معمولی انداز میں کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔برطانوی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں ملکہ برطانیہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ملکہ برطانیہ کو چھری کے بجائے تلوار سے کیک کاٹتے دکھایا گیا ہے، ملکہ برطانیہ نے جنوبی شہر کورنوال میں جی سیون

ممالک کے اجلاس میں شرکت کی اور اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن سے بھی ملاقات کی۔اس تقریب میں روایتی طورپر کیک کاٹا جاتا ہے ، تاہم ملکہ نے اس رسم کو اداکرنے کے دوران کیک چھری سے کاٹنے کے بجائے تلوار سے کیک کاٹنے پر اصرار کیا۔ویڈیو میں ملکہ الزبتھ کے ہمراہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور ان کی بہو کارنوال کامیلا کو بھی دیکھاجاسکتا ہے

۔محافظ کی جانب سے ملکہ کو تلوار پیش کی گئی تو پہلے پہل ملکہ نے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹنے کی کوشش کی، جس پر کیٹ مڈلٹن سمیت اجلاس کے شرکا بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے ۔بعد ازاں کارنوال کامیلا نے ملکہ برطانیہ کو چاقو کی موجودگی پر بھی توجہ دلائی،جس پر ملکہ نے جواب دیا کہ مجھے پتہ ہے کہ چاقو بھی موجود ہے ،تاہم ملکہ نے کارنوال کامیلا کی مدد سے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)برطانیہ کی 18 سالہ ایما راڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.