پاکستان کا آئین خود کہتا ہے کہ جو شخص آئین کی بالادستی نہ مانے وہ غداری ہے، محمود خان اچکزئی

0 167

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی آئین کی دفاع پوری قوم کی زمہ داری بنتی ہے جس کیلئے ہم پی ڈی ایم کی تشکیل دی ہے اور یہ پی ڈی ایم کسی فرد واحد کا بیانیہ نہیں بلکہ پورے ملک کا بیانیہ ہے پاکستان کا آئین خود کہتا ہے کہ جو شخص آئین کی بالادستی نہ مانے وہ غداری ہے پاکستان آج کل انقلاب اور بربادی کے بیچ میں کھڑا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت میں پارٹی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیامحمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہر جرنیل، جج اور سیاسی کو آئین کے دائرے میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے پاکستان کی حالیہ بحرانوں پر سپریم کورٹ کے وہ جج جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا ہو وہ پوری طور پر گول میز کانفرنس بلائیںانہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے کہتا ہوں کہ آؤ انقلاب کی جانب اور یقیناً یہ وطن سب کو عزیز ہے مگر ایک جمہوری وطنمحمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ہم نے اتفاق اور ایمانداری سے میدان میں اترے تو بلوچستان میں جام کمال کی حکومت کو ایک مہینے میں گرا سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ اس وطن پر سب سے انگریزوں نے ظلم شروع کی جس کے خلاف سب سے پہلے پشتونخوا میپ کھڑی ہوئیانہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ظلم و زیادتی نہیں کریں گے اپنے بلوچ بھائیوں کو کہتا ہوں کہ اگر اس صوبے کو چلانا ہے تو برابری کی بنیاد پر چلائیں گے ورنہ ہم اپنے لئے اپنے صوبے کا اعلان کریں گے1956 میں لاہور ہائی کورٹ میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کا بیان ہے کہ پشتونستان بننا میرے ارمانوں کا سب سے بڑا ارمان ہے اور میرا ایمان ہے کہ میرا وطن ایسے بچوں کو جنم دے گا جو میرے اس ارمان کو پورا کریں گےانہوں نے کہا کہ ہمارے ملک ایک رکن قومی اسمبلی علی وزیر اس وقت جیل میں ہے جن سے ہمارے پارٹی کا رشتہ بیس سال پرانا ہے میں اپنے ساتھیوں کو کہتا ہوں کہ اچھے وکلاء کی انتخاب کریں جن کیلئے فیس ہم جمع کریں گے اور علی وزیر کا کیس اٹھائے اگر واقعی انہوں نے کوئی قصور کی تو سزا دے ورنہ معمولی سی باتوں پر ایسا رویہ قابل قبول نہیں ہم علی وزیر کی رہائی کیلئے تحریک چلائیں گے کیونکہ آئین ہر بندے کو پارٹی بنانے جلوس نکالنے اور جلسہ کرنے کا اجازت دے رہا ہےانہوں نے کہا کہ افغانستان میں جھگڑا اس بات پر شروع ہوا کہ یہ ایک آزاد اور خودمختار ملک ہو گا اور یہی بات پر ختم ہو گا کہ یہ ملک آزاد اور خودمختار رہے گا ایٹم بم کے علاوہ تمام ہتھیار افغانستان میں استعمال کئے گئے پاکستان میں علماء الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں میں افغانستان کے دونوں اطراف سے کہنا آپ بھی بسم اللہ کریں اور چھ مہینے کی جنگ بندی اعلان کریں اور الیکشن کروائیں جس کو بھی عوام نے رائے وہی اس ملک کا حکمران ہو گااس پہلے ورکرز کنونشن سے پارٹی رہنماؤں عبدالرحیم زیارتوال،نصراللہ خان زیرے، لیاقت آغا،سردار امجد ترین، سردار حبیب الرحمن دومڑ نے بھی خطاب کیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.