صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آرہی ہے،مطہر نیاز رانا
حب(شاہدسنیاں)چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری ہورہی ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطہ ہے میرا آج کا حب دورے کا مقصد ہیکہ کے حب کے عوام کو درپیش مسائل حل کیں جائے اور خاص کر جتنے بھی ادارے ہیں وہ عوامی مسائل کو ترجیحی دے اور انکو جلد حل کرے۔البتہ حب صوبے کا سب سے بڑا صنعتی ایریا ہے صنعتکاروں کو در پیش مسائل بھی حل کیے جائیں گے،بلوچستان کے شہر حب میں میڈیا سے گفتگو۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز ع±قیلی نے بلوچستان کے شہر
حب کا ایک روزہ دورہ کیا اس دوران ا±نہوں نے سول ہسپتال ، جام غلام قادر اسٹیڈیم ، لسبیلہ کنال ، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے کام کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ میونسپل کارپوریشن کے آفسران کو شہر میں صفائی کی جانب خوصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ا±نہوں نے سول ہسپتال کے دورے کہ موقع پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کے تمام معملات میں دو ماہ کے اندر بہتری لانے کی سختی سے ہدایت کی ا±نہوں نے کہا کہ حب سول ہسپتال ایک ٹیچنگ ہسپتال ہے جہاں بڑی عمارت
اور ادویات بھی موجود ہیں مگر ڈاکٹرز اور اسٹاف کا ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنا افسوسناک عمل ہے جن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں ا±نہوں نے کہا کہ حب سے واٹر ٹینکرز کے زریعہ پانی کراچی لے جانے پر سخت ایکشن لیا گیا ہے حب ڈیم کی حالت بھی ابتر ہوچ±کی ہے جسکی مرمت کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔