قلات کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے،نواب زہری
قلات کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے،نواب زہری
خضدار (عامر باجوئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے جھالاوان ہاو¿س کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر آغا عرفان احمد زئی کی ملاقات،ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے بلوچستان کے سیاسی صورتحال بلدیاتی الیکشن کے بعد لوکل باڈیز کے قیام اور مستقبل کے سیاسی منصوبہ بندی پارٹی امور سمیت دیگر علاقائی ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،نواب ثناءاللہ خان زہری
نے کہا قلات کے عوام نے جس انداز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کیا ہے ہم انشاءاللہ قلات کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا میرا مشن ہے عوام کی خدمت کرنا مجھے قلات کے عوام کا دکھ درد کا احساس ہے اب پیپلز پارٹی قلات کے عوام کو سیاسی مداریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ہمارے نمائندے عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے پیپلز پارٹی ایک عوامی اور جمہوری پارٹی ہے ہمارا منشور ہے بلا رنگ و نسل اور بے لوث عوام کی خدمت کرنا۔