قاسم کے ابا کو عدالت نےبڑی ریلیف دیدی
قاسم کے ابا کو عدالت نےبڑی ریلیف دیدی
چیئرمین تحریک انصاف کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ۔
بائپر جوائے: پاکستان اور بھارت کیلئے بھی بڑی مشکلات کھڑیں ہوگئیں
عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو شامل تفتیشی ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔تحریک انصاف کے چئرمین کی جانب سے نصیر الدین نیئر ایڈوکیٹ پیش ہوئے،
وکیل نے پی ٹی آئی چیرمین کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی ۔وکیل نے موقف اپنایا کہ چیرمین تحریک انصاف کی طبعیت ناساز ہے ،اسلام آباد سے رات دیر سے واپس آئے ان کو تھکن اور بخار ہے۔ضل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے دو پرانے مقدمات پر بھی عدالت نے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے ضل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
قاسم کے ابا کا تازہ جھوٹ بےنقاب ہوگیا، عامر میر
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ قاسم کے ابا کا تازہ جھوٹ بےنقاب ہوگیا، عبدالرحیم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔لاہور میں نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قاسم کے ابا کی ہمشیرہ کا باورچی عبدالرحیم موت وحیات کی کشمکش میں ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالرحیم کو گردن توڑ بخار ہے،
وہ سروسز اسپتال میں 18 مئی سے زیر علاج ہے اور 23 مئی سے وینٹی لیٹر پر ہے۔نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ عبدالرحیم کے جسم پر رتی برابر بھی تشدد کا نشان نہیں ہے اور اس کی سی ٹی اسکین رپورٹ بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قاسم کے ابا نے 9 مئی کے واقعات میں بھی 25 افراد مارے جانے کا غلط دعویٰ کیا تھا، وہ اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔
[…] قاسم کے ابا کو عدالت نےبڑی ریلیف دیدی […]