پی ڈبلیو ڈی بند کرنے کا اعلان

0 126

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا.ہم غیر ضروری اخراجات کم کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے حجم اور وسائل کے ضیاع کو کم کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ڈھانچے کا جائزہ لے گی۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ جیسے کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی حکمت عملی کا دوسرا اہم ستون ہے۔کمیٹی اڑھائی ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پی ڈبلیو ڈی کے محکمہ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.