بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنیکی کوشش ، متعدد دہشتگرد گرفتار

0 118

بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنیکی کوشش ، متعدد دہشتگرد گرفتار

بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں، گرفتار کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے، مختلف دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کا امکان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.