اووسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں،عبدالسلام آفریدی
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے بیرونی ممالک میں پناہ حاصل کرنے والوں کے پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں پناہ حاصل کرنے والے افراد کو پاسپورٹ جاری نہ ہونا بیرونی ممالک میں پاکستانی پناہ گزینوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پناہ گزینوں اور اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے
ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مطالبہ ہے کہ بیرونی ممالک میں پاکستانی پناہ گزینوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں اور پناہ گزینوں کو پاسپورٹ کے اجراء پر جاری پابندی کو ختم کیا جائے کیونکہ پناہ گزین وہ مخلص لوگ ہے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا ہے پاسپورٹ اجرا کی پابندی کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی شدید مشکلات کا سامنا ہے جو قابل افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47 والی حکومت کا یہ اقدام پاکستانی محب وطن شہریوں پر اپنے ہی ملک کے دروازے بند کرنا ہے جو کہ یہ کس طور جائز نہیں اور ایسے اقدامات سے اوورسیز پاکستانیوں کے احساسات مجروح ہونگے لہذا یہ غیر مناسب غیر منصفانہ اقدامات واپس لینے چاہیے۔