ملکی معیشت کو درست سمت میں بڑھانے کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے ،جمال شاہ کاکڑ

0 50

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث مہنگائی،درآمدات اورشرح سود میں کمی آئی ہے،ملکی معیشت کو دوبارہ مثبت سمت میں رواں کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کو جاتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی نے مہنگائی کا بوجھ کم کیا ہے، 38 فیصد سے مہنگائی کم ہو کر 11فیصد پر آگئی ہے،سٹیٹ بینک کی شر ح سود میں کمی اس بات کا ثبوت ہے،ہم نے برآمدات بڑھائی ہیں اور درآمدات کم کی ہیں ، اس سے روپے میں توازن اور ٹھہراﺅ پیدا ہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف جب اقتدار میں آئے تھے ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، ملکی معیشت کو دوبارہ مثبت سمت میں رواں کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کو جاتا ہے۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مجموعی طور پر معیشت میں گروتھ اضافہ کے لئے کوشاں ہیں۔وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 12 ارب روپے مختص کئے ہیں جو نوجوانوں کیلئے نیک شگون ہے بلوچستان کے 14ہزارنوجوانوں کو امسال بھی لیپ ٹاپس ملیںگے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.