لندن میں ہراسانی کے واقعے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

0 100

لندن میں ہراسانی کے واقعے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

لندن / کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لندن میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ مضبوط عورت ہیں، لیکن اس روز جس انداز میں ہمایوں سعید نے انہیں سپورٹ کیا، وہ ان کے دل کے قریب ہے۔

یہ واقعہ لندن کے الفورڈ علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اپنی نئی فلم “لو گرو” کی تشہیر کے سلسلے میں ایک انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملاقات کے لیے پہنچے۔

میٹ اینڈ گریٹ کا ایونٹ اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گیا جب سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث ہجوم بے قابو ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی اہلکار کے غیر مناسب رویے سے پریشان ہوئیں۔

اسی دوران ہمایوں سعید نے نہ صرف ماہرہ کو ہجوم سے بحفاظت نکالا بلکہ موقع پر موجود افراد کو پیچھے ہٹنے کے لیے کہا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ہمایوں کے اس اقدام کو سراہا اور منتظمین کی نااہلی پر تنقید کی۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا:

“میں ہمیشہ خود کو سنبھالتی ہوں، لیکن اُس دن میں واقعی پریشان ہو گئی تھی۔ ہمایوں کو میری کیفیت کا فوراً اندازہ ہو گیا اور انہوں نے مجھے سنبھالا۔ یہی ایک اچھے ساتھی کی پہچان ہے۔”

ہمایوں سعید نے کہا:”یہ صرف ماہرہ کی بات نہیں، میں ہر اس خاتون کے لیے کھڑا ہوں گا جو مشکل میں ہو۔ عورت کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔”

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.