ایران جلد معاہدہ کرے، بصورت دیگر نتائج سخت ہوں گے،امریکی صدر کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد صورتحال سنگین ہو چکی ہے، اس لیے ایران فوری طور پر معاہدہ کرے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کئی بار معاہدے کا موقع دیا گیا، لیکن اس نے ہر بار اسے ضائع کیا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران جلد از جلد ڈیل کرے، ورنہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے اب بھی ضد جاری رکھی تو جوابی کارروائیاں پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوں گی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ ایران لچک دکھائے اور سنجیدگی سے مذاکرات کرے تاکہ کشیدگی کم ہو اور تنازعہ طول نہ پکڑے۔