کوئٹہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی سے متعلق آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2017-18کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا
کوئٹہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی سے متعلق آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2017-18کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی ، رکن صوبائی اسمبلی زابد علی ریکی ، ثناء بلوچ ، ملک نصیر شاہوانی ، زمرک خان اچکزئی کے علاوہ سیکریٹری ایریگیشن ،اے جی آڈیٹر ، ڈی جی آڈیٹر ، سیکریٹری اسمبلی ، اسپیشل سیکریٹری کمیٹی اور دیگر متعلقہ آفیسران اورممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی آڈٹ رپورٹ برائے سال 2017-18 میں اعتراضات پر غور و خوص کیا گیا ۔ آڈٹ رپورٹ کے مختلف پیراز سے متعلق مختلف نکات اٹھائے جانے پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے کمیٹی کو یقینی دہانی کروائی گئی کہ ان اعتراضات پر قانون کے مطابق کا رروائی عمل میںلائی جائے گی۔اجلاس میں کمیٹی نے محکمہ آبپاشی کی آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2017-18 کی اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی وسائل کا تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبو د پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں کیا گیا تمام پراجیکٹس پرمکمل سروے کرنے بعد پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ دوبارہ اس میں کمی کی گئی پیش نہ رہے ۔ منصوبوں پر کام تمام قواعد و ضوابط کو مکمل کرنے کے بعد شروع کیا جائے تاکہ دوران کام کسی قسم کی مشکل در پیش نہ ہو ۔ چیئرمین پی اے سی اختر حسین لانگو نے اجلاس میں آفیسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام مراحل کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے تاکہ عوام کے وسائل کو ضیاع کرنے سے روکا جائے تمام ٹیکس ریکوریز کو تصدیق کر واکر رپورٹ کمیٹی کو پیش کیا جائے اور آڈٹ رپورٹ میں اٹھا نے والے اعتراضات پر فوری عمل درآمد کرایا جائے تاکہ آئندہ اجلاس میں اعتراضات ختم ہوسکیں ۔ محکمہ منصوبوں میں خامیوں کو پہلے مراحل میں دور کریں ۔ پی سی ون کی تیاری میں تمام عوامل کو مد نظر رکھ کر سروے کا کام جامع اور مکمل کروایا جائے تاکہ بار بار منصوبے میں رد و بدل کی ضرورت پیش نہ آسکے ۔ کمیٹی نے سیکریٹری آبپاشی کو ہدایت کی کہ جن مغویوں پر کوتاہی برتی گئی ان کے ذمہ داروں کا تعین کرکے متعلقہ آفیسران اور انجینئرز کو وارننگ جاری کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں عوامی وسائل کو ضیاع کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومتی محکمے پر بد عنوانی بر داشت نہیں کی جائے گی جن محکموں کے خصوصی آڈٹ کا حکم دیا گیا یہ انکی آڈٹ کرواکر کمیٹی کو رپورٹ کریں ۔ پٹ فیڈر کینال ڈویژن کی آڈٹ ریکارڈز آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے ۔ اس سلسلے میں خامیاں نظر آنے کے بعد انکی اسپیشل آڈٹ کروائی جائے گی ۔ اجلاس میں بعض اعتراضات اور محکمہ آبپاشی کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ کا معاملہ آئندہ کے اجلاس تک مؤخر کیا گیاـ ۔