میں بے گناہ ہوں، کوئی قتل نہیں کیا’ عزیر بلوچ کا عدالت میں بیان

0 306

کراچی:(صحافت نیوز ) لیاری گینگ وار کے ارشد پپو قتل سمیت 16 مقدمات کی سماعت کے دوران عزیر بلوچ نے قتل کی ورداتوں سے انکار کر دیا، عدالت میں بیان کے دوران عزیر بلوچ نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، کوئی قتل نہیں کیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے ارشد پپو قتل سمیت سولہ مقدمات کی سماعت ہوئی، عزیر جان بلوچ، شاہجہان بلوچ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عزیر بلوچ نے کمرہ عدالت میں انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ جعل سازی ہو رہی ہے۔

معزز عدالت نے عزیر بلوچ سے استفسار کیا کہ آپ نے جرم کیا ہے، فرد جرم عائد کریں۔ جس پر عزیر بلوچ نے کہا کہ اللہ کوحاضر ناظرجان کرکہتا ہوں کہ میں نے کوئی قتل نہیں کیا، میں بے گناہ ہوں۔ عدالت کے دریافت کرے پر کہ آپ نے اقبالی 164 کا بیان قلمبند کرایا ہے، پر عزیر بلوچ نے کہا کہ میرا کوئی 164 کا بیان قلمبند نہیں ہوا، مجسٹریٹ نے غلط بیانی کی ہے، میرے ساتھ جعل سازی ہو رہی ہے۔ عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.