پاکستان ہاکی کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا،اولمپین نوید عالم انتقال کرگئے

0 24

لاہور/اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی کا ایک اور ستارہ ٹوٹ گیا،اولمپین نوید عالم انتقال کرگئے، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر سمیت ہاکی فیملی نے اظہار تعزیت کیا جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز کے میچز ملتوی

کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کے مایہ ناز فل بیک، 1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ اور 1994 ورلڈ کپ سکواڈ کے کم عْمر ترین پرائیڈ آف پرفامنس اولمپین نوید عالم کینسز کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے۔نوید عالم کی بیٹی نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے، نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم ہسپتال لاہور میں کیموتھراپی ہوئی تھی۔کیموتھراپی کے بعد نوید عالم کی طبیعت بگڑگئی تھی، طبیعت بگڑنے کیبعد نوید عالم کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ انتقال کر گئے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.