کوئٹہ چمن شاہراہ شیلاباغ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد کی شہادت پر دلی دکھ ہوئی،قاسم خان سوری
کوئٹہ چمن شاہراہ شیلاباغ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد کی شہادت پر دلی دکھ ہوئی،قاسم خان سوری
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے خونی شاہراہوں کی وجہ سے آئے روز ہمارے پھول جیسے نوجوان لقمہ اجل بنتے ہیں اور بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں کراچی ٹو کوئٹہ، کوئٹہ ٹو چمن اور کچلاک ٹو ژوب ڈبل شاہراہوں کا سنگ بنیاد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے رکھی، موجودہ حکومت
نے بلوچستان کے اہم شاہراہوں کو بنانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت کے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے سے بلوچستان کے عوام مذید جنازے اٹھانے سے بچ جائیں گے قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ ضلع چمن شیلاباغ کے مقام پر المناک حادثے میں پانچ نوجوانوں کی شہادت پر دلی دکھ ہوئی اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کے شہید ہونے والے نوجوانوں کی مغفرت فرمائیں زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور غمزدہ خاندانوں کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
[…] کوئٹہ،زیارت سے اغواءہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق کی نعش برآمد […]