کشمیریوں کی آواز خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 185

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ریاستی جبر اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا اقوام متحدہ اور تمام عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے وزیراعلی نے یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ڈوگرہ فورس کی جانب سے کی گئی یہ ایک ایسا دن ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ حق اور سچ کی آواز کو کبھی بزور قوت دبایا نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے لا تعداد بچوں کو یتیم کیا جا چکا ہے کشمیر میں آزادی اظہار رائے اور احتجاج پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہاں اگر احتجاج ہوتا ہے تو بھارتی افواج کشمیری عوام پر پیلٹ گنز اور براہ راست فائرنگ کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماں کو ہندوستان کی جانب سے گرفتار کیا جاتا ہے اور حبس بے جا میں رکھا جاتا ہے لیکن شاید بھارت یہ بھول چکا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو جبر اور ظلم کے ذریعے خاموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے کشمیریوں کو ان کا حق استصواب رائے دیا جائے اور بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت کا درجہ واپس بحال کرے اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.