کو ئٹہ کے سمنگلی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جمال شاہ کاکڑ

1 135

عین زرعی اور گر میوں کے مو سم میں بجلی لا ئنوں اور سردیوں میں گیس پا ئپ لا ئنوں کی مر مت سمجھ سے با لا تر ہے ایسا صرف اپنی نا اہلی چھپا نے کیلئے کیا جا تا ہے
کو ئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کی وجہ سے عوام النا س خاص کر بچوں، بوڑھوں، خواتین و دیگر کو سخت مشکلات درپیش ہیں
کوئٹہ(یو این اے )سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے سمنگلی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی،طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کر تے ہو ئے کیسکوحکام سے معاملے کو حل کر نے کا مطالبہ کیا ہے اپنے جا ری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شدید گرم موسم میں بلو چستان کے دور دراز اضلا ع تو درکنا ر صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں صارفین بجلی کی آنکھ مچولی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی جیسے مسائل سے تنگ آ چکے ہیں اور ان کی گھریلو اور کا روباری زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے انہوں نے صورتحال پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک طرف کیسکو کی جا نب سے عوام کو بلا تعطل بجلی کی فرا ہمی کے دعوے کئے جا تے ہیں تو دوسری جا نب اصل صورتحال سب کے سامنے ہیں ناصرف غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جا تی ہے بلکہ رہی سہی کسر وولٹیج کی کمی نے پوری کر دی ہے جو ما یو س کن ہے، انہوں نے کہا ہے کہ عین زرعی اور گر میوں کے مو سم میں بجلی لا ئنوں اور سردیوں میں گیس پا ئپ لا ئنوں کی مر مت سمجھ سے با لا تر ہے ایسا صرف اپنی نا اہلی چھپا نے کیلئے کیا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کی وجہ سے عوام النا س خاص کر بچوں، بوڑھوں، خواتین و دیگر کو سخت مشکلات درپیش ہیں ہم کیسکو کی جا نب سے صوبا ئی دارالحکومت کو ئٹہ اور دورافتا دہ اضلا ع میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کر تے ہو ئے مطا لبہ کر تے ہیں کہ کیسکو حکام صورتحال کا نوٹس لیکر بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کر یں بصورت دیگر پا کستان مسلم لیگ (ن)بلو چستان کے قائدین اور ورکرز عوام کو درپیش مسئلے کے حل کیلئے میدان عمل میں ہو گی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.