کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3 افراد زخمی

0 136

کوئٹہ میں اختر آباد مغربی بائی پاس پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں ،

 

جنہیں فوری طورپر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہدھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد مغربی بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.