شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ نے متاثر کیا ،ان کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، زمان خان

0 251

مظفر آباد (ویب ڈیسک)کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کے کشمیری فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی تیز رفتار بولنگ نے متاثر کیا ان کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ایک انٹرویومیں فاسٹ بولر زمان نے کہا کہ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بہت اچھے انداز سے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جبکہ احمد شہز

اد اور حسین طلعت نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا کوچز باسط علی ارشد خان اور ریاض آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے پر خوش ہوں، یہ میرا سفر بہت اچھا جا رہا ہے یہاں کے نوجوانوں کو موقع ملنا بہت اچھا ہے نئے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔زمان خان نے کہا کہ راولاکوٹ ہاکس اچھا کھیل رہی ہے ضرور ٹرافی جیت کر دکھائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.