جو افغان طالبان کے پرچم فروخت کر رہے ہیں انکے خلاف کارروائی ہوگی،ضیاءلانگو

0 118

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے علاوہ بعض دیگر علاقوں میں افغان طالبان کے پرچم فروخت کے لیے نظر آ رہے ہیں۔کچلاک میں بعض ریڑھیوں اور دکانوں پر افغان طالبان کے پرچم دکھائی دیتے ہیں۔ادھر وزیرستان سے متصل بلوچستان کے سرحدی ضلع ژوب میں ایک دکان پر افغان طالبان کے پرچموں کی موجودگی کی تصویر سماجی رابطوں کی

میڈیا پر گردش کرتی ہوئی نظر آئی ہے۔جب بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو سے فون پر رابطہ کر کے مختلف علاقوں میں افغان طالبان کے پرچموں کی فروخت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کریں گے۔کچلاک ضلع کوئٹہ کا حصہ ہے اور یہ کوئٹہ شہر کے شمال میں 20 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس علاقے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.